1117ٹریفک حادثات ، 565افراد شدید زخمی

درالحکومت225متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 82حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے نمبرپررہا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1117ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 565افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔728معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 756ڈرائیوز،61کم عمرڈرائیور،410مسافراور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ202ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت225متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 82حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 67حادثات میں 77متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1301متاثرین میں 1070مرد اور231خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 214فراد کی اوسط عمر18سال سے کم721افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ366زخمی  افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1107موٹرسائیکلز،99آٹورکشے،109کاریں،22وین،10مسافر بسیں،33ٹرک اور133دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔