سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ، امن و امان پر توجہ د یں،سپریم کورٹ بار

 بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سے حالات خطرناک ،  زمینی راستے بند ہیں
 فضائی سفر کا یہ حال ہے کہ ٹکٹ 70 ہزارمیں فروخت ہو رہا ہے: میاں رئوف عطا
اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رئوف عطا نے  کوئٹہ میں دھماکے میں  قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر  صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا، واقعے میں سیاسی کارکنان کی جانوں پر ضیاع پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سے حالات خطرناک ہیں، جب ایسی صورتحال ہو اس کے اثرات معاشرے کے ہر شخص پر پڑتے ہیں، ایسی صورتحال سے کاروبار متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زمینی راستے تقریبا بند ہیں، فضائی سفر کا یہ حال ہے کہ ایک ایک ٹکٹ 70 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی کہا گیا کہ اس لوٹ مار پر توجہ دیں، بلوچستان میں کرپشن، بدانتظامی عروج پر ہے،تربت میں فورسز کے پانچ لوگ وہ بھی ہمارا ہی نقصان ہے۔رئو ف عطا نے کہا کہ وزیر داخلہ سے گزارش ہے کہ کیمپ آفس وہاں کھولیں لوگوں سے رابطہ کریں