ساری سیاسی جماعتیں اورادارے مل کر بلوچستان میں امن قائم کرینگے عطاء تارڑ

بھارت بڑی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی‘ فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے‘ہمارے بچوں نے پھر قربانی دی
 ایسے قوانین بنائے جائیں گے دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بچ نہ سکیں‘دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کرینگے:خضدار بس حملے میں زخمی بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، بھارت بڑی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، فتنہ الہند کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ایسے قوانین بنائے جائیں گے  دہشتگردوں کا ٹرائل ہو تو وہ بچ نہ سکیں۔کوئٹہ میں خضدار حملے کے زخمی بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا ہمارے بچوں نے ایک بار پھر قربانی دی، والدین اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنے کے لیے تیارہیں، ان کے حوصلے اور عزم کو سراہتا ہوں۔ کلبھوشن کا پکڑاجاناثبوت ہے  بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، مودی کا خطاب شکست سے بچنے کے لیے فیس سیونگ ہے‘ بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی بن رہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں،ادارے ملکر بلوچستان میں امن قائم کریں گے، قوم متحد ہے، دشمن کے ہروار کا مقابلہ کریں گے۔