سندھ حکومت قبضہ مافیا کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے
کراچی( آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی زمین پر کسی کو بھی غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بات بہادر آباد میں اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران سے ملاقات میں کہی ۔ سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ کراچی میں آبادی کے اعتبار سے پہلے ہی سرکاری جامعات نہ ہونے کے برابر ہیں، مالی فائدے کیلئے مادر علمی پر غیر قانونی قبضہ کراچی کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت قبضہ مافیا کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، سندھ حکومت یا تو نااہل ہے یا پھر قبضہ مافیا کے جرم میں شریک ہے۔