خیبرپختونخوا حکومت کی 9 مئی کیس واپس لینے کی منظوری

خیبرپختونخوا حکومت کی 9 مئی کیس واپس لینے کی منظوری

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔

 حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو اس کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے متعلقہ عدالت میں کیس واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کروا دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات میں پتھراؤ اور فائرنگ کے نتیجے میں کارکنان، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اس کیس میں ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔یہ قدم حکومت کی طرف سے قانونی کارروائی میں ریلیف یا کیس کے دوبارہ جائزے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔