ریسکیو ٹیم نے درخت پرپھنساپرندہ آزاد کرا دیا

چک امرو (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ کے نواحی گا ئوں بھاٹی افغاناں میں ریسکیو 1122 ٹیم نے درخت پر پھنسے پرندے کو بحفاظت آزاد کرا دیا۔ پیپل کے درخت پر دھاگے میں الجھ کر پھنسے پرندے کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی افراد کی ناکام کوششوں کے بعد اطلاع ملنے پر بر وقت موقع پر پہن کر درخت پر چڑھ کر آزاد کرایا اور ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے چھوڑ دیا۔