لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے72گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،22اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 281 ملزمان گرفتار کئے گئیایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں،ڈولفن سکواڈ نے 147 ریکارڈ یافتہ، 88 عادی مجرمان کو حراست میں لیا گیا،مختلف زیر سماعت مقدمات میں 21 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے،ڈولفن سکواڈ نے متفرق جرائم کے 3 سٹریٹ کریمنلز و ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کر لیاڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔