فلسطینی تنازع کووہاں رہنے والی اقوام کو نظرانداز کرکے حل نہیں کیا جاسکتا :ولادیمیر پیوٹن
ماسکو(آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو پر روس کے حملوں کی تیاری کو بکواس قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی روس کیساتھ فوجی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو آگے بڑھ کردیکھ لے، مغربی ممالک صرف یوکرین استعمال کر رہے ہیں ،فلسطینی تنازع کووہاں رہنے والی اقوام کو نظرانداز کرکے حل نہیں کیا جاسکتا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ دنیامیں کوئی ایسی طاقت نہیں جوسب کو حکم دے کہ کیاکرناہے، دنیا کو کوئی طاقت اکیلے نہیں چلا سکتی، عالمی برادری ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ نیاکثیرقطبی نظام متحرک اور مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔