حکومت کریں لیکن کام تو کسی قانون کے تحت کریں:سندھ ہائیکورٹ

عدالت کا  پارکنگ کیلئے  سڑک مختص کرنے پر اظہار برہمی ،  درخواست گزار کو کیس واپس لینے کیلئے  مہلت 
 کراچی(آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے پارکنگ تنازع سے متعلق کیس میں ریمارکس دئیے  حکومت کریں لیکن کام تو کسی قانون کے تحت کریں۔نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کی مختلف برانچز سے چارجڈ پارکنگ کی وصولی کے تنازع سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے  درخواست گزار کو کیس واپس لینے کے لئے  مہلت دیدی۔دورانِ سماعت درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا  کے ایم سی نے راشد منہاس روڈ پر اسٹور کو پارکنگ کی اجازت دی تھی، کے ایم سی کو ماہانہ بنیاد پر پارکنگ کی مد میں ادائیگی کرتے ہیں اور اب  گلشن اقبال ٹائون نے بھی پارکنگ و دیگر کی مد میں ادائیگی کا چالان بھیجا ہے۔ کراچی وسطی کی ٹائو ن انتظامیہ نے بھی پارکنگ کی ادائیگی کا نوٹس دیا ہے۔عدالت نے پارکنگ کیلئے  سڑک مختص کرنے پر اظہار برہمی کیا۔