پاکستان کے جے ایف 17 اور ایف 16 طیارے تباہ کئے:بھارتی ایئر چیف

جنگ کے 150دن بعد بھارتی ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نیند سے جاگ گئے‘بھارتی نقصان کا نہ بتایا
نئی دہلی (آئی این پی)معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد تاحال بھارت کے حواس بحال نہ ہوسکے۔ بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعوی کردیا جو اڑے ہی نہیں تھے۔بھارتی ایئرچیف نے جنگ کے 150 دن بعد مضحکہ خیز دعوی کردیا ۔ شوشہ چھوڑا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے جے ایف 17  اور ایف 16 طیارے تباہ کئے تاہم بھارت کے نقصان سے متعلق سوال پر چپ لگ گئی۔جنگ میں بھارت کے نقصانات سے متعلق سوال پر بھارتی ایئرچیف نے کہا کہ بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں