لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ گئی
لاہور(آئی این پی )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ گئی۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرِفہرست ہے۔لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا ہے، پیراگون کا علاقہ فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں اے کیو آئی 728 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹان میں فضائی آلودگی کی شرح 615 جبکہ ماڈل ٹان میں 435 ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سموگ کا راج ہے، ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 566، فیصل آباد میں 455، رحیم یار خان میں 483 ریکارڈ کیا گیا ہے