کوٹ مومن میں موٹر سائیکل سواروں کی ناکے پر فائرنگ ، فرار ہونیکی کوشش
جوابی کارروائی پر2ملزم بچ نکلے،32مقدمات میں مطلوب عمران نے خود کو گولی مارلی
کوٹ مومن (خصوصی رپورٹ)کوٹ مومن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم نے گھیرے میں آنے پر خودکشی کر لی ،ہلاک ہونے والا ملزم پولیس کو 32 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور علاقے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملز موں نے اہلکاروں پرسیدھی فائرنگ کر کیفرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو ملز م موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ایک ملزم عمران جاوید کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے اپنے پستول سے خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا حکم جاری کر دیا ہے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔