آج ہوگا نیویارک کا نیا میئر، تاریخ رقم کرنے والا الیکشن جاری

آج ہوگا نیویارک کا نیا میئر، تاریخ رقم کرنے والا الیکشن جاری

ویب ڈیسک: آج نیویارک کے میئر کے انتخابات ہورہے ہیں، جس میں پہلی بار ایک مسلم امیدوار، ظہران ممدانی، ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے میدان میں ہیں۔

 ان کا مقابلہ ری پبلکن حریف کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو سے ہے۔ دنیا کی نگاہیں اس تاریخی الیکشن پر مرکوز ہیں کیونکہ یہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی مسلم امیدوار کا میدان میں ہونا اتنی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔پولنگ سے قبل، ظہران ممدانی نے حامیوں کے ساتھ بروکلین بریج سے سٹی ہال تک مارچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مخالفت کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں اور عوام کا ساتھ حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا، "عوام میرے ساتھ ہیں، ہم تاریخ رقم کریں گے، صدر ٹرمپ اور ایلون مسک میرے خلاف ہیں، لیکن عوام کی طاقت سب سے بڑی ہے۔" وہ نیویارک میں رہائش کے اخراجات کم کرنے پر بھی زور دے رہے ہیں۔

ممدانی نے نیو یارک میں ایک ریلی کے دوران شہریوں سے ووٹ کی اپیل کی۔ رغم مخالفت کے، ان کے امکانات بہت روشن ہیں کیونکہ تازہ ترین سروے کے مطابق، وہ 45.8 فیصد حمایت حاصل کیے ہوئے ہیں، جو کہ اینڈریو کومو سے 14.7 پوائنٹس اور کرٹس سلوا سے 28.5 پوائنٹس زیادہ ہے۔ سابق صدر باراک اوباما نے بھی ممدانی کو فون کے ذریعے حمایت کا یقین دلایا ہے۔اس وقت، 7 لاکھ 34 ہزار سے زائد ووٹرز قبل از وقت ووٹ ڈال چکے ہیں، جو 2021 کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔ پولنگ اسٹیشنز 4 نومبر کو صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، مگر بعض مقامات پر اوقات میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔ یہ الیکشن نہ صرف نیویارک بلکہ عالمی سطح پر بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ شہر میں تبدیلی اور نئے نمائندوں کے انتخاب کا مرحلہ ہے۔