لاہور(یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم کی اپیل خارج کر تے ہوئے 13سال سزا کا سنایا گیا فیصلہ بر قرار رکھا ہے ۔عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد اور فرانزک رپورٹ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مجرم محمد نذیر کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔لاہور ہائیکورٹ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ مجرم محمد نذیر نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی