غازی آباد: نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ایک ملزم گرفتار

غازی آباد: نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ایک ملزم گرفتار

ویب ڈیسک:غازی آباد میں ایک نوجوان پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متاثرہ نوجوان زین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے فون کرکے اسے گھر سے باہر بلایا اور پھر آہنی راڈ سے تشدد کیا۔ پولیس نے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق میاں حمزہ، لالا گلزار اور موسیٰ کو واقعے میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں: