32057 بجلی چور گرفتار ، 31559 مقدمات درج کئے گئے:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے کریک ڈاؤن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 32057 بجلی چور گرفتار ہوئے اور 31559 مقدمات درج کئے گئے۔ لاہور میں 8722 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے جبکہ باقی پر قانونی کاروائی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری کے مقدمات میں سخت کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ جاری رکھیں۔