موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاک امریکا چیلنجز مشترک ہیں،سفیر رضوان سعید شیخ
نیویارک(یواین پی)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا آج بھی ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، آنے والی نئی امریکی قیادت کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا صدارتی الیکشن میں ہماری نیک خواہشات امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاک امریکا چیلنجز مشترک ہیں، توانائی کے شعبے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری ضروری ہے۔