مستونگ دھماکے کا مقدمہ درج

 مستونگ(آئی این پی )مستونگ میں جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔مقدمہ قتل، اقدامِ قتل، انسدادِ دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔