پیپلز پارٹی نے لاہور میں تنظیم سازی کے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا

پیپلز پارٹی نے لاہور میں تنظیم سازی کے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا

 پیپلز پارٹی نے لاہور کو 9 ٹاؤنز اور 1 کنٹونمنٹ میں تقسیم کر کے تنظیم سازی کی منظوری دے دی ہے۔

 یہ فیصلہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا، جس کے بعد صدر پیپلز پارٹی لاہور نے تنظیموں کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔پارٹی کے مطابق لاہور کے ٹاؤنز میں تمام عہدیداروں کی نامزدگی عید کے بعد کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی لاہور ہر ٹاؤن میں اپنی تنظیم نو کرے گی اور تاجر، سپورٹس، علماء، کلچر اور سٹوڈنٹس سمیت تمام شعبوں میں فعال تنظیمیں قائم کرے گی۔پارٹی رہنما فیصل میر کے مطابق، ٹاؤن سطح پر متحرک رہنے والے ارکان کو مناسب عہدے بھی دیے جائیں گے تاکہ لاہور میں پارٹی کی سرگرمیاں مزید بڑھائی جا سکیں۔