ناصر ،امجد ،عبداللہ ،عارف ،جمشید اور عمر سے موبائل فونز بھی چھین لئے
نواب ٹائون ، لوئرمال سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے3 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے ڈیفنس میں ناصر سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،کوٹ لکھپت میں امجد سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عبداللہ سے 3لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں عارف سے3لاکھ روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں جمشید سے 2لاکھ80ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں عمر سے2لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے نواب ٹائون اور لوئرمال سے 2گاڑیاں جبکہ اقبال ٹائون،کوٹ لکھپت، اسلام پورہ سے3 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔