ٹک ٹاکر عمر فیاض نے رجب اور ا 7 ساتھیوں پر مقدمہ درج کروا رکھا ہے
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسر کو تفتیش میرٹ پرکرنیکی ہدایت
لاہور(کرائم ر پورٹر)سندرکے علاقے میں یوٹیوبر رجب بٹ پر درج مقدمے کا معاملہ رجب اور اس کے ساتھی ملزمان تاحال شامل تفتیش نہ ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رجب بٹ اوراسکے ساتھیوں نے12مارچ تک عبوری ضمانت کروارکھی ہے،شامل تفتیش ہونے کے بجائے رجب بٹ نے سفارش کرواکرڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے ملاقات ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تفتیشی کومقدمہ کی تفتیش میرٹ پرکرنیکی ہدایت کی۔رجب بٹ اور اس کے7 ساتھیوں پر ٹک ٹاکر عمر فیاض نے مقدمہ درج کروارکھا ہے,مقد مے میں ملزمان پرٹک ٹاک پردھمکیاں دیکرکلاشنکوف لیکرگھرکی دہلیز پرآنیکاالزام ہے,مان ڈوگرنے ٹک ٹاک لائیوکے دوران گالی گلوچ اوردھمکیاں دیں.