پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارش‘ برفباری

 مری، گلیات، ناران، کاغان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں بند‘مزید بارش کی پیش گوئی
لاہور، اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر  میںبارشوں کا نیا   سلسلہ جاری ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جڑواں شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، اوکاڑہ، ملتان، حافظ آباد، ہری پور، حسن ابدال، جھنگ، کندیاں، چنیوٹ میں بھی بادل بر سے۔جس سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے،