ٹک ٹاکرکاقاتل گرفتار،ملزم ثناء یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا:آئی جی اسلام آباد

ثناء یوسف کا قتل سانحہ ، کسی بھی بیٹی کا بے دردی سے قتل ہوجانا پولیس کیلئے چیلنج تھا،علی ناصررضوی
ملزم عمر حیات میٹرک پاس ، اسکے والد گریڈ 16 کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں،پریس کانفرنس
اسلام آبا د(آئی ااین پی )آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ملزم ثناء یوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اٹھایا۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاملزم عمر حیات میٹرک پاس ہے، اسکے والد گرڈ 16کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں،ثناء یوسف کا قتل سانحہ ہے کسی بھی بیٹی کا بے دردی سے قتل ہوجانا پولیس کیلئے چیلنج تھا۔آئی جی علی ناصررضوی کا کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس نے کیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا۔پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،تفتیش کیلئے113کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں،300سے زیادہ کالز کا تجزیہ کیاگیا،سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوئوں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 11چھاپے مارے گئے،اسلام آبادمیں 3، فیصل آبادمیں 2اورجڑانوالہ میں ایک مقام پر چھاپہ ماراگیا۔