کلکتہ (آئی این پی )بھارتی فوج نے کلکتہ کے تاریخی روڈ پر عید الاضحی کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے لہٰذا رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ بھارتی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ فوجی حکام کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں فوج نے کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عید الاضحی کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔فوجی حکام نے اپنے فیصلے سے کلکتہ پولیس اور سالانہ مسلم اجتماع کی منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز کے اہتمام کا سلسلہ صدیوں پرانا ہے۔