انتظامی امور میں کوتاہی اور ناقص کارکردگی پر سی ٹی او کاسخت برہمی کا اظہار
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈی ایس پی لائسنسنگ کو وضاحتی لیٹر جاری جبکہ مناواں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر میں تعینات چار انسپکٹرز کو چارج شیٹ کر دیا۔ اجلاس کے دوران انتظامی امور میں کوتاہی اور ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ لائسنسنگ دفاتر میں کرپشن، بدعنوانی، شہریوں سے ناروا سلوک اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جن ملازمین پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوں گے، انہیں صرف معطل نہیں بلکہ براہ راست ملازمت سے برطرف (ڈسمس فرام سروس) کیا جائے گا۔