افغانستان ایسے عسکریت پسندوں کو پناہ دیتا ہے جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ہیں
واشنگٹن(آ ئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت مصائب جھیلے ہیں۔پاکستان واشنگٹن کا ایک اہم غیر نیٹو اتحادی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وا ئٹ ہائوس واپسی کے بعد سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔افغانستان بھارتی ایما پر ایسے عسکریت پسندوں کو پناہ دیتا ہے جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ہیں، اس سلسلے میں پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر شواہد بھی پیش کیے ہیں