لاس ویگاس ٹرمپ ہوٹل دھماکے کا معاملہ خودکشی کا نکلا: ایف بی آئی

لاس ویگاس ٹرمپ ہوٹل دھماکے کا معاملہ خودکشی کا نکلا: ایف بی آئی

لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ اس دھماکے کا تعلق کسی دشمنی یا حملے سے نہیں تھا، بلکہ یہ ایک خودکشی کا واقعہ ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق ٹیسلا سائبر ٹرک میں مردہ پائے جانے والے شخص کی شناخت میتھیو کے نام سے ہوئی ہے، جو ممکنہ طور پر پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کا شکار تھا۔ایف بی آئی حکام نے مزید وضاحت دی ہے کہ میتھیو کی ذہنی حالت اور خاندانی مسائل ممکنہ طور پر اس کی بیماری کا سبب بنے، اور ان کے ذہنی دباؤ کے باعث اس نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے سے قبل سائبر ٹرک کے ڈرائیور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کسی اور کی جانب سے کی جانے والی کارروائی نہیں تھی۔ایف بی آئی نے نیو اورلینز حملے کو بھی اس دھماکے سے جوڑنے کی تردید کی ہے، یہ واضح کرتے ہوئے کہ دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس دھماکے سے قبل ٹرک کے اندر ہونے والے واقعات نے پولیس اور حکام کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ یہ معاملہ کسی دہشت گردانہ یا مجرمانہ کارروائی سے نہیں بلکہ ذہنی دباؤ کے سبب پیش آیا۔