وادی تیرا میں خوارج کے جنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد کی خودکشی

 پشاور(آئی این پی ) وادی تیرا میں دہشت گرد نے خوارج کی جنسی درندگی کے باعث خود کشی کرلی۔ دہشت گرد عبدالکبیر کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے،خوارج کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی خارجیوں نے اغواء کر لیا،اس کا مقصد خوارج کی جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا ہے۔ ذرائع کے مطابق خوارج نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوزبھی بناتے ہیں۔