اگر وزیراعظم گھر نہیں جارہے تو میں بھی نہیں جارہا، میئر کراچی

یونیورسٹی روڈ ، اولڈ سٹی ، آئی آئی چند دیگر روڈ کو بہتر کرینگے، مرتضی وہاب کی میڈیا سے گفتگو
کراچی (آئی این پی ) میئر کراچی مرتضی وہاب نے عدم اعتماد سے متعلق  کہا ہے کہ اگر وزیراعظم گھر نہیں جارہے تو میں بھی نہیں جارہا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے  کہا کہ جہاں کوتاہی نظر آئے گی وہاں افسر کے خلاف کارروائی ہوئی، شہرمیں الزام ایک ادارہ دوسرے ادارے پر اور ایک سیاسی جماعت دوسری جماعت پر ڈالتی ہے، ٹرانفسر پوسٹنگ مسئلہ کا حل نہیں ہے، مگر مسائل کو حل کرنا ہے،  شہر کام کا طلب گار ہے، ہمیں مل کر شہر کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  ایسا نہیں ہوسکتا کہ سیاسی رہنماں پر تنقید ہو افسران کے خلاف کارروائی نہ ہو، یہ نہیں ہوسکتا کہ افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں، میں بھروسہ کرتا ہوں لوگوں پر جب وہ ذمہ داری کا کہتے ہیں، 26 سڑکوں پر ساڑھے 5 ارب خرچ کیے جائیں گے، منافقوں کا کچھ نہیں  کہہ سکتا کہاں سڑکیں بنا رہے ہیں، یہ میری عوام کا پیسہ ہے، میرا ذاتی پیسہ نہیں ہے نہ ہی چندے کا ہے۔میئر کراچی نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگ جاتی ہے بجھ جاتی ہے، جس کا نقصان ہوتا ہے اس سے پوچھو کیا گزرتی ہے،  ہمارے ہاں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے سانحات پر ہم سیاست کرتے ہیں، ہم بیان بازی میں مرتضی وہاب کو نیچا نہیں دکھاتے ہیں، یہ شہر میرا ہے، کیا میں اپنے گھر پر آپ کی تصویر لگا سکتا ہوں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم یہاں تصویر لگاتے ہیں، لاہور میں لگا کر دکھائیں گے؟