امریکی خاتون کو ہیموگلوبن کی کمی کا سامناہسپتال میں زیر علاج

 کراچی (آئی این پی )پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے۔ہسپتال ذ رائع کے مطابق امریکی خاتون اونیجا جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں،خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے۔ہسپتال ذ رائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کر دیا ہے،  خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں۔اسپتال ذ رائع کے مطابق میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے، خاتون میں ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں۔ خاتون کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔