پنجاب بھر میں 1161ٹریفک حادثات ، 590افراد شدید زخمی

حادثات میں 747ڈرائیوز،410مسافراور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1161ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 590افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔730معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 747ڈرائیوز،45کم عمرڈرائیور،410مسافراور170پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ217ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت248متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد79حادثات میں 85متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 78حادثات میں 79متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1327متاثرین میں 1062مرد اور265خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 226فراد کی اوسط عمر18سال سے کم712افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ389زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1120موٹرسائیکلز،84آٹورکشے،149کاریں،26وین،11مسافر بسیں،26ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔