اسلحہ، منشیات اور اشتہاری کی گرفتاری پر خصوصی فوکس برقرار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناکہ جات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بدستور جاری ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق منشیات کی ترسیل، اسلحہ، ایمونیشن اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم مؤثر نتائج دے رہی ہیموبائلز سکواڈ نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 107 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 26 اشتہاری، 3 عادی مجرمان اور 20 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں ای پولیس ایپ نے اہم کردار ادا کیا۔ایس پی موبائلز اختر نواز کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ڈالا کلچر کے خلاف کارروائیوں میں 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کیے گئے جبکہ سٹریٹ کرائم میں ملوث 50 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 46 ہزار 213 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ 6 ہزار 211 سے زائد وہیکلز اور موٹر سائیکلز کی چیکنگ بھی کی گئی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی جبکہ مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ایس پی موبائلز اختر نواز نے ہدایت کی کہ سیاہ شیشوں والی گاڑیوں، اسلحہ، منشیات اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر خصوصی فوکس برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر جدید ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاریوں اور مجرمان کی شناخت کا عمل مزید تیز کیا جا رہا ہے۔