فیملی پنشن،شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد رقم جاری

  شہری کی غیر شادی شدہ بیٹی مکمل طور پر فیملی پنشن کی حق دار ہے،صوبائی محتسب
لاہور(آئی این پی )پنشن کی عدم ادائیگی کی شکایت پر فوری کارروائی کے نتیجے میں  شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی گئی۔محتسب پنجاب نے بہاولنگر کے ایک شہری کی شکایت پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس کی غیر شادی شدہ بیٹی کو ایک کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار روپے کی فیملی پنشن جاری کرنے کا حکم دیا۔شہری کے مطابق یہ معاملہ طویل عرصے سے التوا میں تھا، تاہم شکایت درج ہوتے ہی اس پر فوری کارروائی کی گئی اور مشکل معاملہ حل ہوگیا