لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ لٹن روڈ کے محافظ پولیس اہلکار کے خلاف وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او لٹن روڈ رانا وقاص کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا اختیار سے تجاوز ثابت ہوا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا سخت عمل جاری ہے،پولیس میں چھپی چند کالی بھیڑوں کو پورے محکمے کی بدنامی کا سبب نہیں بننے دیں گے۔