جو لوگ بھی ان کو ڈی چوک لے کے آئے ہیں وہ ان کے دوست نہیں دشمن ہیں
پی ٹی آئی والوں کے لئے بہتر تھا پہلے ہی مذاکرات کی بات کرلیتے: میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے پابندی کے ممکنہ اقدام کی بھی مخالفت کردی،جو لوگ بھی ان کو ڈی چوک لے کے آئے ہیں وہ ان کے دوست نہیں دشمن ہیں،،پی ٹی آئی والوں کے لئے بہتر تھا پہلے ہی مذاکرات کی بات کرلیتے،اپنے موقف پر قائم ہوں کہ پی ٹی آئی کی آدھی سے زیادہ لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے، ۔خواجہ آصف نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارلیمینٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ محمدآصف نے کہا کہمیرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی کوئی بات کسی بھی فورم پر ڈسکس ہوئی ہے،پارٹیوں پر پابندی لگنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نئے نام سے پارٹی لانچ ہو جاتی ہے،پابندی کے حوالے سے میں نہیں سمجھتا کہ اس خبر میں کوئی سچائی ہے، یہ غلط ہے، کوئی تجویز بھی نہیں ہے۔