بانی پی ٹی آئی اور ان کی سیاست سے تعلق امریکہ اور امریکی مفاد کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے
بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مفادات کے لئے امریکہ مخالف مہم چلاکر عوام میں مقبولیت حاصل کی
طالبان کی حمایت ،اور اسامہ بن لادن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے موقف کو امریکہ سپورٹ نہیں کر سکتا:مضمون
واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر کے ایک مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے امریکی حکومت اور سیاست کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے، بانی پی ٹی آئی اور انکی سیاست سے تعلق امریکہ اور امریکی مفاد کے لیئے خطرناک ہو سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست امریکہ دشمنی پر مبنی ہے۔ ،مضمون میں مزید کہاگیا ہے بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مفادات کے لیئے امریکہ مخالف مہم سے عوام میں مقبولیت حاصل کی ،بین الاقوامی تعلقات عامہ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ،طالبان کی حمائت ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کو امریکہ سپورٹ نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی ایک متنازعہ شخصیت ہیں اور امریکی حکومت کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی، پاکستانی فوج اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ خطے میں دیرپا امن کی ضانت رہے ہیں،امریکی حکومت اور سیاست کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ دیرینہ اور مشترکہ مفادات پر مبنی رہے ہیں