پولیس جنرل ویریفکیشن بنوانے آیا اشتہاری گرفتار

 پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پولیس جنرل ویریفکیشن سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے آنے والے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیاگیا۔پولیس کے مطابق علی حمزہ ولد ذوالفقار علی، سکنہ 67 ای بی،پولیس جنرل ویریفکیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے پولیس خدمت مرکز عارفوالا آیا۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ وہ مقدمہ میں اشتہاری ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔