موٹر سائیکل و موبائل چور گینگ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کارروائی میں دو رکنی موٹر سائیکل و موبائل فون چور گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزموں شیری اور ارسلان سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل،7موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔