پونچھ ڈویژن میں بھی ن کامیابی حاصل کرے گی، عوام کا شکریہ ،سینئر وزیر مریم اورنگزیب
لاہور(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے آزاد جموں و کشمیر کی مہاجرین کی نشستوں پر میرپور ڈویژن کے بعد مظفرآباد ڈویژن میں پارٹی کی کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے اور اسے مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا اظہار قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ، میرپور کے بعد مظفرآباد ڈویژن کے عوام نے ووٹ کی پرچی کے ذریعے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے اور مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے کسی دبا، دھمکی یا مبینہ فراڈ کو خاطر میں لائے بغیر اپنے ووٹ کے ذریعے آزادانہ فیصلہ دیا، جو جمہوری عمل پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا پنجاب میں آزاد جموں و کشمیر کی مہاجرین کی دس نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی، عوامی خدمت اور محنت کا اعتراف ہے