یوکرین میں ڈرون خریداری میں کرپشن کا انکشاف

یوکرین میں ڈرون خریداری میں کرپشن کا انکشاف

کیف: یوکرین کے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے نیشنل اینٹی کرپشن بیورو (NABU) نے ڈرون کی خریداری میں کرپشن کے شواہد کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اینٹی کرپشن بیورو نے بتایا کہ ریاستی معاہدوں میں ڈرون سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ قیمتیں جان بوجھ کر بڑھا کر شامل کی گئیں، جس کے نتیجے میں ملزمان نے مبینہ طور پر 30 فیصد تک کک بیکس وصول کیے۔بیورو نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رکنِ پارلیمنٹ، مقامی اور شہری افسران، اور نیشنل گارڈ کے اہلکار بھی اس اسکینڈل میں شامل ہیں۔یوکرین کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ نیشنل گارڈ سے منسلک ایک ممکنہ ملزم کو اس کی سرکاری پوزیشن سے ہٹا دیا گیا ہے۔