85 ہزار 169 سرچ آپریشنز

29 لاکھ 37 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 13 ہزار 122 مشکوک حراست میں لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہو سمیت صوبہ بھر میں 302 سرچ، سویپ آپریشنز کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ہزار 989 مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 54 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔رواں سال صوبہ بھر میں 85 ہزار 169 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپرینشز کیے گئے۔29 لاکھ 37 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 13 ہزار 122 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے 289 رائفلز، 2101 پسٹلز، 261 بندوقیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرمان کے خلاف سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔