جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ

برلن(آئی این پی ) جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، زیادہ واقعات میں خواتین متاثر ہوئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں ہر 2 منٹ بعد گھریلو تشدد کا ایک واقعہ پیش آتا ہے، جس میں زیادہ تر واقعات میں خواتین متاثر ہوتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گھریلو تشدد کے بہت سے واقعات کہیں رپورٹ نہیں ہوتے اس وجہ سے ان کی شرح ممکنہ طور پر اور بھی زیادہ ہوسکتی ہے