لند ن (آئی این پی ) برطانیہ میں ایمبولینس کے اہلکاروں کے خلاف تشدد اور بدسلوکی کے واقعات غیر معمولی سطح تک پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسوسی ایشن آف ایمبولینس چیف ایگزیکٹوزکے اعدادوشمارکے مطابق 24-2025 کے دوران پیرا میڈیکس اور دیگر ہنگامی طبی عملے کے خلاف تشدد، جارحیت اور بدسلوکی کے 22,536واقعات ریکارڈ کیے گئے ۔یہ اضافہ ہنگامی 999کالوں کا جواب دینے والے افراد پر ہر ہفتے 433حملوں کی خطرناک اوسط ظاہر کرتا ہے۔ ایمبولینس سروسز کے سینئر حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ واقعات کی اصل تعداد کافی زیادہ ہو سکتی ہے ۔