شاہ رخ خان کے اسکرپٹ کے انتخاب پر سوالات، بھارتی اداکار کی تنقید

شاہ رخ خان کے اسکرپٹ کے انتخاب پر سوالات، بھارتی اداکار کی تنقید

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان  کو حال ہی میں اپنی فلموں کی اسکرپٹس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی ویب سیریز  مرزا پور سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ایم ایم فاروقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسکرپٹ کے انتخاب میں وہ اتنی مضبوط سمجھ نہیں رکھتے جتنی عامر خان  کے پاس ہے۔ایم ایم فاروقی کے مطابق عامر خان عام طور پر مضبوط اور معیاری کہانیوں والی فلمیں منتخب کرتے ہیں، جبکہ شاہ رخ خان اکثر ایسی اسکرپٹس کا انتخاب کر لیتے ہیں جو زیادہ متاثر کن ثابت نہیں ہوتیں۔انہوں نے خاص طور پر 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم Zero کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں شاہ رخ خان نے ایک بونے شخص کا کردار ادا کیا، لیکن ان کے مطابق اوسط قد کے اداکار کو ایسا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے کردار کی حقیقت کمزور پڑ سکتی ہے۔

تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ شاہ رخ خان اپنے کام کے لیے انتہائی محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کے بقول، فلم زیرو میں بھی شاہ رخ خان نے اپنے کردار کو نبھانے کے لیے پوری پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کوشش کی۔ایم ایم فاروقی نے مشورہ دیا کہ اگر شاہ رخ خان اسکرپٹ کے انتخاب میں کسی ماہر سے رہنمائی لے لیں تو وہ اپنی فلموں کے انتخاب کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔