سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400روپے اضافہ

کراچی(آئی این پی )عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمت میں  جمعہ کو  پھر بڑا اضافہ ہو گیا  ۔ صرافہ مارکیٹس کے  مطابق   سونے کے فی تولہ نرخ میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد نئی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئی ہے۔ چاندی 160 روپے فی تولہ مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 7794 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے