’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ سے دستبردار ہونا آسان نہیں تھا:ایشوریہ

فلم میں مجھے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے بجائے شاہ رخ خان کے مدِمقابل کاسٹ کیا جا رہا تھا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے 2014 کی کامیڈی بالی ووڈ فلم ہیپی نیو ایئر میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔52 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے فرح خان کی فلم ہیپی نیو ایئر میں کام کرنے سے اس لیے انکار کیا تھا کیونکہ فلم میں مجھے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے بجائے شاہ رخ خان کے مدِمقابل کاسٹ کیا جا رہا تھا۔ یہ فلم ایشوریا کے لیے ماں بننے کے بعد ممکنہ کم بیک پروجیکٹ سمجھی جا رہی تھی، تاہم انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ایشوریا نے بتایا کہ اگر انفرادی طور پر فیصلہ کرنا ہوتا تو یہ فلم ضرور کرتی، لیکن چونکہ فلم میں میرے شوہر ابھیشیک بچن بھی موجود تھے اور میری جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی جا رہی تھی، اس لیے میں نے اس میں کام کرنا مناسب نہیں سمجھا۔انہوں نے کہا کہ میں فلم کی پیشکش قبول کرنے کے لیے بطور اداکارہ تیار تھی اور منوا لاگے گانا بھی مجھے بہت پسند تھا، لیکن مجھے خدشہ تھا کہ فلم دیکھتے ہوئے میری اور ابھیشیک کی صورتِ حال سے متعلق غیر ضروری بحث چھڑ سکتی ہے۔ایشوریا نے کہا کہ بطور پروفیشنل اداکارہ فلم سے دستبردار ہونا آسان فیصلہ نہیں تھا، تاہم بطور بیوی میں نے یہ فیصلہ کیا۔