پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں نے ریکارڈ توڑا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں نے ریکارڈ توڑا

عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 376,700 روپے ہو گئی۔
دس گرام سونا 5,144 روپے مہنگا ہو کر 322,959 روپے پر پہنچ گیا۔
ملک میں فی تولہ چاندی بھی 12 روپے اضافے کے بعد 4,315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔
دوسری جانب، انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر مہنگا ہو کر 3,540 ڈالر ہو گیا۔