شدید سیلاب: پی ڈی ایم اے نے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی

شدید سیلاب: پی ڈی ایم اے نے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی

پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے جاری کر دی ہے۔

 ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے 3,300 سے زائد مُوضع جات متاثر ہوئے، جبکہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کے باعث کل 33 لاکھ 63 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب میں پھنس جانے والے 12 لاکھ 92 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، اور شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 405 ریلیف کیمپس اور 425 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے علاج کے لیے 385 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں، اور متاثرہ اضلاع سے 7 لاکھ 99 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا اور کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر بروقت ازالہ کیا جائے گا۔PDMA کی رپورٹ کے مطابق امدادی سرگرمیاں اور ریلیف کام جاری ہے تاکہ متاثرہ افراد اور جانوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے۔