غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری‘100 فلسطینی شہید

بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر عوام کا احتجاج، نئے سفیر کی تقرری کیخلاف نعرے
سکیورٹی فورسز  نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا ،منتشر کرنے کیلئے  طاقت کا استعمال کیا گیا 
غزہ ،منامہ(آئی این پی)غز میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو چھونے لگیں، قابض فوج نے   ایک اور حاملہ خاتون  سمیت  100 سے زائد فلسطینی شہید کردئیے۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شاتی پناہ گزین کیمپ میں گھر پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ایک حاملہ خاتون بھی جان گنوا بیٹھی۔ دوسری جانب بحرین میں نئے اسرائیلی سفیر کی تقرری پر دارالحکومت منامہ میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر  شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر جمع ہوکر  نئے سفیر کی تقرری کے خلاف نعرے لگائے، نئے سفیر کی تصاویر بھی نذرآتش کردیں، اس دوران مظاہرین نے اپنی حکومت سے  اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنیکا بھی مطالبہ کیا۔