لاہو ر(آئی این پی )پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ملازمتوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ درخواست جمع کروائیں اور محکمے کا حصہ بنیں۔رانا سکندر حیات نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2025 ہے۔ انہوں نے درخواست دہندگان کی آسانی کیلئے لنک بھی شیئر کیا۔درخواست دہندگان کی عمریں 40 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہئیں جبکہ ماہانہ تنخواہ 50 ہزار سے ساڑھے تین لاکھ روپے کے درمیان ہے